پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات 09 بجے، 22 مارچ2021

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق موسم کی صورتحال اور آئندہ 2 روز بارش کی پیشگوئی کے باعث یوم پاکستان پریڈ ری شیڈول کی گئی۔ یوم پاکستان کی پریڈ اب 23 مارچ کو نہیں ہو گی

وزیراعظم پاکستان کا 10بلین ٹری سونامی پراجیکٹ ناکام ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ وزیراعظم عمران خان کا بلین ٹری سونامی پراجیکٹ مبینہ طور پر التوا کا شکار ہو گیا ہے۔ پنجاب میں محکموں کی عدم دلچسپی کے باعث دو برسوں کے دوران 23 کی بجائے محض 5 کروڑ پودے لگائے جا سکے

پنجاب حکومت کا اورنج ٹرین کا کرایہ سٹیشن ٹو سٹیشن کرنے پر غور۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ٹرین کے سٹیشنز کیلئے بزنس پلان تیار کرنے کی ہدایت کی

عازمین حج کے لیے سعودی عرب کی ہدایات جاری، وزارت صحت سعودی عرب نے امسال اندرون ملک اور بیرون مملکت سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کے لیے منظورشدہ کورونا ویکسین کی شرط عائد کردی ہے

زیارات پالیسی کے تحت حکومت پاکستان کا اہم قدام، وزارت مذہبی امور نے زیارات پالیسی کو قابل عمل بنانے پر کام تیز کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں