دو فوجی طیارے آپس میں ٹکرانے کے بعد تباہ

ویب ڈیسک: تائیوان میں دو فوجی طیارے آپس میں ٹکرائے گئے۔ تصادم کی وجہ سے ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے پائلٹ کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کے تائیوان میں فضائیہ کے 2 فائٹر جیٹ ایف فائیو ای سہ پہر تین بجے ریڈار اسکرینر سے غائب ہوئے۔ ایک پائلٹ کو ڈھونڈ لیا گیا جو بے ہوشی کی حالت میں تھا جبکہ دوسرا تاحال نہیں مل سکا۔ بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا پائلٹ زخموں کی تاب نہ لا سکا جس کے نتیجہ میں وہ دم توڑ گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں طیارے بظاہر تصادم کے بعد سمندر میں جا گرے۔ تائیوان میں گزشتہ برس اکتوبر میں ایسا ہی ایک حادثہ پیش آیا تھا جس میں پائلٹ بھی مارا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں