لاہور (پبلک نیوز) ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری نے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کےتبادلے کردیئے۔ تقرر وتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بابر کو او ایس ڈی کردیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ رضوان الحق کو اے سی چونیاں تعینات کردیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنررحیم یارخان سرمدعلی کو بھی ایس اینڈ جی اےڈی رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
محمد عضمان چوہدری کو اسسٹنٹ کمشنررحیم یارخان تعینات کردیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار محمدمحسن عالم بھی او ایس ڈی کردیاگیا۔ ایوان وزیراعلیٰ کی سکشن آفیسر زنیرہ آفتاب کو اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار تعینات کردیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنرمنڈی بہاؤالدین کاشف نواز کو سب رجسٹرار سیالکوٹ تعینات کردیاگیا
تقرری کے منتظر شاہد بشرڈار کو اسسٹنٹ کمشنرچنیوٹ لگادیاگیا۔ سیکشن آفیسر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکمشن محمد شہزاد علی کی خدمات جنوبی پنجاب کے سپرد کردی گئیں۔