پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 23مارچ 2021

اسلام آباد میں 25مارچ کو عام تعطیل کا اعلان، یوم پاکستان پریڈ ملتوی ہونے کے باعث 25مارچ کو اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان کیا گیا۔ اسلام آباد انتظامیہ نے نوٹفیکیشن جاری کردیا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری نے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کےتبادلے کردیئے۔ تقرر وتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوش اعوان نے کہا ہے کہ مولانا کو جاتی امراء بلانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، سیاست میں ن اور ش مدمقابل آگئی ہیں۔ پی ڈی ایم کی ہانڈی بیچ چوراہے میں پھوٹ چکی۔ جعلی راجکماری کو پیغام دینا چاہتی ہوں آپ پھولن دیوی کا روپ نہ دھاریں۔

وزیراعظم عمران خان کا بلین ٹری سونامی پراجیکٹ مبینہ طور پر التوا کا شکار ہو گیا ہے۔ پنجاب میں محکموں کی عدم دلچسپی کے باعث دو برسوں کے دوران 23 کی بجائے محض 5 کروڑ پودے لگائے جا سکے۔

پیپلزپارٹی کے مزاج میں سمجھوتہ کرنا اور سلیکٹ ہونا نہیں کیونکہ پارٹی انصاف پر مبنی مقابلے پر یقین رکھتی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منصورہ میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں