گورنر پنجاب سے نامور صنعت کار خواجہ جلال الدین رومی کی ملاقات

پبلک نیوز: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے نامور صنعت کار خواجہ جلال الدین رومی  نے ملاقات کی، گورنر پبجاب نے صنعت کاری کے شعبے میں جلال الدین رومی کی خدمات کو سراہا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ  کامیاب کسان پروگرام کا آغاز وزیراعظمکا غریب کسانوں کے لیے تحفہ ہے، اس پروگرام کے تحت نوجوان کسانوں کو جدید ٹریکٹرز اور دیگر سہولتیں ملیں گی، کرپٹ عناصر کسانوں کا بھی معاشی قتل بھی کرتے رہے ہیں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کرپشنتمام مسائل کی جڑ ہے اور ہم کرپشن کو جڑوں سے ختم کریں گے،  ماضی کے حکمرانوں نے کسانوں کو  تسلی کے سواکچھ نہیں دیا، پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچانے کا کریڈٹ بھی وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ   الحمدللہ موجود حکومت تمام شعبوں کی مضبوطی کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے، ملک کو آگے بڑھانے سےروکنے کی سازشیں کرنیوالے کامیاب نہیں ہوں گے، کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لیے ریسرچ سمیت تمام وسائل بروے کار کار لا رہے ہیں۔

گورنر پبجاب نے صنعت کاری کے شعبے میں جلال الدین رومی کی خدمات کو بھی سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں