برج خلیفہ یوم پاکستان پر سبزہلالی پرچم کے رنگوں سے جگمگا اٹھا

ویب ڈیسک: آج ملک بھر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانیوں نے دل کھول کر خوشی کا اظہار کیا۔ پوری دنیا میں موجود پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں بھی اس حوالے سے تقریبات منعقد کی گئیں۔

دبئی میں موجود دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیقہ بھی یوم پاکستان پر وطن عزیز کے پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی قونصل جنرل کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے دو ٹویٹس جاری کی گئیں ہیں۔ ایک ٹویٹ میں تصویر جبکہ دوسری میں مختصر ویڈیو موجود ہے۔


تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برج خلیفہ نے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو اوڑھ لیا ہے۔ دوسری ٹویٹ میں موجود ویڈیو بھی دنیا کی بلند ترین عمارت کے سبز لبادہ کو دکھا رہی ہے۔ امارات نے پاکستانیوں سے محبت اور دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات کا واضح ثبوت دے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں