کورونا نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ٗ 114 جاں بحق
05:06 AM, 11 Apr, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز ) مہلک کورونا وائرس سے ایک دن میں جاں بحق ہونے والوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ٗ ایک ہی روز میں مزید 114 افراد جاں بحق جبکہ اس وقت ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 73ہزار 875 تک پہنچ گئی ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 114مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں مزید 5,050افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے ٗگزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں46,066ٹیسٹ کئے گئے۔اس وقت ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 73,875ہے ۔ آج کی تاریخ تک ملک بھر میں کورونا کے 6 لاکھ31زار 700مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ٗپاکستان میں کورونا کے مریضوں کی مکمل تعداد 7,21,018رہی ہے جبکہ تاحال کورونا سے 15,443موات ہو چکی ہیں۔