یوٹیلٹی سٹور سے صرف 2 کلو چینی ٗ گھی خریدیں

05:30 AM, 11 Apr, 2021

اویس
لاہور ( پبلک نیوز) رمضان المبارک سے قبل عوام اشیائے ضروریہ کی خریداری کیلئے پریشان ٗ یوٹیلٹی سٹور پر آپ دو کلو سے زائد چینی اور گھی نہیں خرید سکتے جبکہ دکانوں پر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد آمد ہے لیکن عوام کیلئے روزمرہ اشیائے ضروریہ کی خریداری ایک بہت مشکل کام بن گئی ہے ٗ مارکیٹ میں قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ یوٹیلٹی سٹورز میں عوام کو اشیائے خوردنی کی فراہمی پر ایک عجیب قسم کی پابندی لگا دی گئی ہے۔صارفین کو ان کی ضرورت کے برعکس یوٹیلٹی سٹورز پر پابندی لگا دی گئی ہے کہ کوئی بھی خریدار دو کلو سے زیادہ گھی اور چینی نہیں خرید سکتا ٗ ایک صارف آٹے کی صرف ایک 20 کلو کی تھیلی خرید سکتا ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز میں گھی 170 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 300 روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔اس سلسلہ میں انتظامیہ کا موقف ہے کہ سب کو ایک ہفتے کیلئے آٹا اور چینی فراہم کی جائے ٗ چینی اور گھی کی محدود فروخت کا مقصد بلیک میں فروخت کو روکنا ہے ٗ جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ حکومت قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے اگر یوٹیلٹی سٹور پر کم تعداد میں سستی اشیا میسر ہیں تو ملک بھر کی دکانوں پر اسی ریٹ میں صارفین خریداری کیوں نہیں کر سکتے۔
مزیدخبریں