کورونا وائرس سے دو اہم سیاسی شخصیات کا انتقال

06:49 AM, 11 Apr, 2021

احمد علی
لاہور (پبلک نیوز) کورونا وائرس کے وار جاری، مسلم لیگ ن کی اہم شخصیت عالمی وبا سے جاں بحق۔ سابق کنٹرولر پنجاب ہاؤس بھی انتقال کر گئے.تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے یوسی چئیرمن رانا اختر محمود انتقال کر گئے۔ اختر محمود کورونا کے باعث اتفاق اسپتال میں زیر علاج تھے، مرحوم کے صاحب زادے کی لندن سے واپسی پر نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔دوسری جانب رشید احمد گزشتہ ایک ہفتے سے کورونا کے مرض میں مبتلا تھے۔ رشید احمد تقریباً 20 سال سابق کنٹرولر پنجاب ہاؤس، وزیراعظم ہاؤس رہے۔ رشید احمد پی کے ایل آئی میں زیر علاج تھے۔
مزیدخبریں