پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،11 اپریل، 2021
07:02 AM, 11 Apr, 2021
پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اہم اجلاس، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری کراچی روانہ، یپپلز پارٹی سنٹرل کمیٹی اہم اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر غور ہوگا، آئینی پارلیمانی قومی معاملات اور عوامی مسائل زیر بحث آئینگے۔وزیر اعظم عمران خان رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ‘احساس کوئی بھوکانہ سوئے پروگرام’ کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مزید تین شہروں تک وسعت دینے کا آج اعلان کریں گے۔کراچی کے برساتی نالوں کی بحالی کا مشن، چھٹی والے دن بھی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن جاری، گجر نالہ پر بیک وقت تین مقامات پر تجاوزات کے خلاف 6 ٹیمیں آپریشن میں مصروفحکومت نے اسلامی سال 42-1441ہجری کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کر دیا ہے۔ حکومت پاکستان کے تخفیفِ غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن نوٹیفکیشن کے مطابق اس سال زکوٰۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کر دیا گیا ہے اور یکم رمضان المبارک سے بینک از خود زکوٰۃ کی رقم منہا کرنا شروع کردیں گے۔کورونا کے وار جاری، مسلم لیگ نون کے یوسی چئیرمن رانا اختر محمود انتقال کر گئے، اختر محمود کورونا کے باعث اتفاق اسپتال میں زیر علاج تھے۔آج سے بلوچستان میں پولیو مہم شروع، کوئٹہ میں 11 سے 15 اپریل اور پورے بلوچستان میں 11سے 13 اپریل پولیو مہم چلائی جائے گی۔ بلوچستان میں دو ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔مظفرآباد میں وفاقی وزیر توانائی پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب کی کشمیر کی فضاؤں میں اڑان، عمر ایوب اور ایڈیشنل کمشنر مظفرآباد راجہ طاہر ممتاز نے 10 ہزار فٹ بلند پیرچناسی کے مقام سے پیراگلائیڈنگ کی۔