علی اسجد ملہی کی فتح پر نوشین افتخار کو مبارکباد
07:34 AM, 11 Apr, 2021
ڈسکہ ( پبلک نیوز ) این اے 75 ڈسکہ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے کہا ہے کہ وہ نوشین افتخار کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور وہ حلقے میں موجود رہیں گے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشش کرتے رہیں گے۔ایک ویڈیو پیغام میں علی اسجد ملہی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو صاف شفاف الیکشن کرانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ٗ الیکشن کو کورونا کے تیز واروں کے باوجود انتخابات کیے قابل تحیسن اقدام رہا ٗمیں حلقے میں موجود رہوں گا اور لوگوں کے مسائل دور کرنے کی کوشش جاری رکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ گھبرانا نہیں تو سب کو گھبرانے کی ضرورت نہیں انہیں دوبارہ شکست دیں گے ٗلیگی مافیا کے خلاف جنگ لڑنے پر اپنی پارٹی ، ووٹرز کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ضمنی انتخابات میں سپورٹ کیا ٗپاکستان مسلم لیگ ن کی نوشین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ علی اسجد ملہی نے کہا کہ جس طرح تمام سپورٹرز نے ساتھ دیا انکا شکر ادا کرتا ہوں ٗاین اے 75 کے تمام دوستو ں اور پورے پاکستان کے پی ٹی آئی ورکز کا شکر گزار ہوں۔