عرب دنیا کی پہلی خاتون خلاباز سے ملئے
07:51 AM, 11 Apr, 2021
ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پہلی خاتون خلاباز کا انتخاب کر لیا گیا۔ یو اے ای کے وزیر اعظم نے تصدیق کر دی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں انھوں نے بتایا کہ 4 ہزار درخواستیں جمع کرائی گئی تھیں جن میں دو نئے خلاباز منتخب کیے گئے۔ دونوں خلابازوں میں عرب دنیا کی پہلی خلاباز خاتون بھی شامل ہے۔ پہلی خاتون خلاباز باز کا نام نورا المطروشی ہے اور ان کے ساتھ منتخب ہونے والے دوسرے خلا باز کا نام محمد الملا ہے۔ دونوں نئے خلابازوں کے ساتھ یو اے ای کے پاس کل 4 خلاباز ہو چکے ہیں جن کی تربیت ناسا کے خلائی پروگرام میں جلد ہی شروع کر دی جائے گی۔ شیخ محمد بن راشد الکمتوم نے متحدہ عرب امارات کو مبارک باد دی اور توقع ظاہر کی کہ دونوں نئے خلاباز آسمان کی بلندیوں پر ملک کا نام روشن کریں گے۔