دنیائے موسیقی کی ایک اور آواز خاموش، استاد دلشاد حسین خان کا انتقال کر گئے

08:06 AM, 11 Apr, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: دنیائے موسیقی کے لیجنڈ استاد دلشاد حسین خان کا انتقال ہو گیا ہے۔ خاندانی ذرائع نے ان کی وفات کے حوالے سے تصدیق کر دی ہے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ استاد دلشاد حسین خان کو دل کا عارضہ لاحق ہوا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پاکستان سے امریکہ کے سفر پر تھے جب استنبول پر قیام کے دوران ان کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔مرحوم کی میت کو امریکہ شفٹ کیا جائے گا جہاں کا ان کا خاندان پچھلی اڑھائی دہائیوں سے مقیم ہے۔ ان کو امریکہ ہی میں دفن کیا جائے گا۔یاد رہے کہ استاد دلشاد حسین خان بھارت کے دہلی گھرانہ سے تعلق رکھتے تھے اور ان کو وائلن بجانے میں غیر معمولی مہارت حاصل تھی۔
مزیدخبریں