عالمی دستاویزی فلم مقابلے میں پاکستانی طالبہ کی پہلی پوزیشن

08:21 AM, 11 Apr, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: پاکستان کی طالبہ حوریہ نے انٹرنیشنل ڈاکیومنٹری مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے اپنے ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حوریہ امیری کا تعلق حیدر آباد سے ہے اور ان کی مختصر دستاویزی فلم کا بین الاقومی ادارے کی جانب سے گلوبل سٹوری ٹیلنگ کیمپٹیشن 2021 میں ایوارڈ کے لیے انتخاب ہوا۔ عالمی قصہ گوئی مقابلے میں پاکستان کے علاوہ بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ایران، سربیا اور یورپ کے 37 ممالک سے کم و بیش 400 افراد حصہ لے رہے تھے۔ حوریہ کی یہ مختصر دستاویزی فلم ان کے اپنے شہر کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، صحت اور صفائی کا نہ ہونا، کچرا اور اس سے جنم لینے والی بیماریوں اور ان تمام مسائل کی نشاندہی پر مشتمل تھی۔
مزیدخبریں