’’غریب لوگ روٹی کھائیں گے تو برکت آئے گی ‘‘

11:04 AM, 11 Apr, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست سب سے بڑی ریاست بن کر ابھری تھی،پہلی مرتبہ ملک کی تاریخ میں ہیلتھ انشورنس دے رہے ہیں ،امیر ملکوں میں بھی اس قسم کی ہیلتھ انشورنس نہیں ہوتی،اب ملک میں اسپتالوں کا جال بچھے گا۔احساس کوئی بھوکانہ سوئے پروگرام کی تقریب سے وزیر اعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھوکا نا سوئے پروگرام کی تجویز ثانیہ نشتر کو دی تھی، ثانیہ نشتر کو مبارک باد دینا چاہتاہوں ٗاس پروگرام کو پورے ملک میں پھیلایا جائے گا،ہمارے حالات مشکل ہیں قرضے چڑھے ہوئے ہیں ،پورے ملک میں میلز آن ویلز کاجال بچھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ موبائل کچن کےذریعےغریب افرادکو کھانا فراہم کیاجائےگا،پروگرام سےمستحق اورپسماندہ طبقہ مستفید ہوسکےگا،پشاور،لاہوراورفیصل آبادمیں پروگرام شروع کردیاہے، کمزورطبقے کو اٹھانا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔عمران خان نے کہا کہ کسی بھی اسپتال سے 10 لاکھ تک کاعلاج کرایا جا سکتا ہے،جہاں جہاں بھوکے لوگ ہیں وہاں سروس فراہم کریں گے،ریاست کی طرف سےغریب روٹی کھائیں گےتوپاکستان میں برکت آئےگی،پاکستان زیادہ خیرات دینےوالے چند ملکوں میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں شوکت خانم اسپتال بن چکا اب کراچی میں بننے جا رہا ہے،موجودہ حکومت قانون کی بالادستی کےلیے تاریخی جنگ لڑ رہی ہے ،مرحلہ وار اس پروگرام کو فروغ دیا جائے گا۔
مزیدخبریں