بلاول بھٹو نے دورانِ اجلاس پی ڈی ایم شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا
01:04 PM, 11 Apr, 2021
کراچی (پبلک نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا بلاول ہاؤس میں اہم اجلاس، حکومت مخالف تحریک کی حکمت عملی سمیت اہم ملکی سیاسی معاملات پر غور، بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے شرکاء کو پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پڑھ کر سنایا، بعد ازاں نوٹس کو پھاڑ کر پھینک دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سی ای سی میں پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کا معاملہ زیربحث آیا۔ بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے شرکاء کو شاہد خاقان عباسی کا شوکاز نوٹس پڑھ کر سنایا۔ بلاول بھٹو نے سی ای سی اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کے شوکاز نوٹس کو پھاڑ کر پھینک دیا۔ بلاول بھٹو کی جانب سے شوکاز نوٹس پھاڑے جانے پر سی ای سی کے شرکاء کی جانب سے تالیاں بجائی گئیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم سیاست عزت کے لیے کرتے ہیں، عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں۔