پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 09 بجے،11 اپریل 2021

04:02 PM, 11 Apr, 2021

احمد علی
کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کو وسعت دینے سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست سب سے بڑی ریاست بن کر ابھری تھی،پہلی مرتبہ ملک کی تاریخ میں ہیلتھ انشورنس دے رہے ہیں ،امیر ملکوں میں بھی اس قسم کی ہیلتھ انشورنس نہیں ہوتی،اب ملک میں اسپتالوں کا جال بچھے گا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے یقیہ میچ جون میں کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔ فیصلہ کے مطابق تمام میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ بورڈ آف گورنرز (بی او جی) نے منظوری دے دی۔ میچ یکم جون سے شروع ہو گے اور 20 کو فائنل کھیلا جائے گا۔فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی امید عمران خان ہیں، ان کے مقابلے میں کوئ سیاسی قد کاٹھ کا لیڈر نہیں ہے، بلاول اور مریم کو پاکستان کا لیڈر تسلیم کرنا جمہوریت کے منہ پر تھپڑ رسید کرنا ہو گا، PTI کو اپنی صفیں درست کرنا ہوں گی اس ملک کا مستقبل PTI اور عمران خان کی کامیابی سے وابستہ ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا بلاول ہاؤس میں اہم اجلاس، حکومت مخالف تحریک کی حکمت عملی سمیت اہم ملکی سیاسی معاملات پر غور، بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے شرکاء کو پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پڑھ کر سنایا، بعد ازاں نوٹس کو پھاڑ کر پھینک دیا۔چیئرمین پی اے سی رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت چوں چوں کا مربہ ہے جو آئندہ الیکشن تک گم ہو چکا ہو گا۔ ڈسکہ الیکشن نے ثابت کر دیا کہ عمران خان کے جھوٹ بے نقاب ہو چکے اور اگلا الیکشن میاں نواز شریف کا ہے۔
مزیدخبریں