فواد چودھری کو دوبارہ وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ

04:06 PM, 11 Apr, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز) کون ہوگا نیا وزیراطلاعات ونشریات، معاملہ حل ہونے کے قریب، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا فواد چودھری نے وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق فواد چودھری کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بنانے کی باضابطہ پیشکش کر دی گئی۔ حتمی منظوری کے بعد فواد چوہدری جلد وزارت اطلاعات کا قلمدان سنبھالیں گے۔ وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار دے دیئے گئے ہیں۔ باقی کابینہ میں ردوبدل فیصلے ایک ساتھ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مزید کابینہ ارکان کے قلم دان تبدیل کرنے پر مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔
مزیدخبریں