الخدمت فاونڈیشن کے تحت صحافی خواتین کا آغوش سنٹر شیخوپورہ کا دورہ

05:29 PM, 11 Apr, 2021

شازیہ بشیر

لاہور ( پبلک نیوز) الخدمت فاونڈیشن  ویمن ونگ کی جانب سے صحافی خواتین کو آغوش سنٹر شیخوپورہ کا وزٹ کروایا گیا. شیخوپورہ آغوش سنٹر میں صحافی خواتین لیڈنگ لیڈیز کے وفد نے بچوں سے ملاقات کی.

اس موقع پر آغوش سنٹر میں موجود بچوں کے جنم دن کا کیک بھی کاٹا گیا. لیڈنگ لیڈیز کی جانب سے آغوش سنٹر کے بچوں میں کینڈیز، چاکلیٹس اور جوسز تقسیم کیے گئے جنہیں لینے کے بعد بچوں کی خوشی دیدنی تھی.

وزٹ کے اختتام پر الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ کی جانب سے لیڈنگ لیڈیز کو سرٹیفکیٹس اور تحائف دئیے گئے. اس دوران ایس او پیز کا خیال رکھا گیا. ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال کیا گیا.

مزیدخبریں