اداکارہ ریشم نے 'شہباز شریف زندہ باد' کے نعرے لگادیے

07:17 AM, 11 Apr, 2022

احمد علی
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ریشم نے عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف زندہ باد کے نعرے لگا دیئے ۔ تفصیل کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد جہاں ان کے حامیوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے تو وہیں پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف زندہ باد کا نعرہ لگا دیا ہے۔ اداکارہ ریشم نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کے ساتھ پیغام میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایک باب ختم ہوا، امید ہے یہ نیا باب سنہرا اور تابناک ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے ساتھیوں نے بہت سی ویڈیوز بنائیں اور نعرے لگائےمگر اب وقت آگیا ہے کہ میں بھی نعرہ لگا دوں اور میں تہہ دل اور خوشی سے یہ نعرہ لگا رہی ہوں شہباز شریف زندہ باد ۔ اس کے برعکس دلچسپ بات یہ ہے کہ ماضی میں ریشم پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی تعریف کرتی رہی ہیں اور ان کے ساتھ تصاویریں بھی بنواتی رہی ہیں۔ خیال رہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی ہے۔ عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے ہیں۔ پینل آف چیئر ایاز صادق نے اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ ہیں اور یہ اکثرت کے ساتھ منظور ہوئی۔
مزیدخبریں