صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی طبعیت خراب ہو گئی

02:19 PM, 11 Apr, 2022

احمد علی
پبلک نیوز: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی طبعیت خراب ہو گئی. ڈاکٹروں کے چیک اپ کے بعد ڈاکٹر عارف علوی کو آرام کا مشورہ دے دیا گیا. چیرمین سیںٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، قائم مقام صدر صادق سنجرانی وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیں گے. ایوان صدر میں حلف برداری کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں. ایوان صدر میں تقریب حلف برداری آج رات 9 بجے ہوگی. اس سے قبل خبریں آئیں تھیں‌کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے عہدے سے برطرف ہونے کے باوجود صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے فی الحال مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ نہیں کیا اور وہ اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں، انہوں نے 174 ووٹ حاصل کیے. ملک کے 23ویں وزیراعظم کے آج ہونے والے انتخاب کا عمل اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ ایوان میں گھنٹیاں بجنے اور دروازے بند ہونے کے بعد ووٹنگ کا عمل ہوا۔ ایاز صادق نے شہباز شریف کے ملک کے 23ویں وزیراعظم منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف کو 174 ارکان نے ووٹ دیا۔ اس کے ساتھ ہی ایوان میں ارکان اسمبلی نے وزیر اعظم شہباز شریف کے نعرے بلند کیے۔ خیال رہے کہ شہباز شریف آج رات وزیر اعظم پاکستان کا حلف لیں گے۔ تحریک انصاف نے وزیراعظم کے الیکشن کا بائیکاٹ کیا وہ شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کے وزیراعظم کے امیدوار تھے۔قومی اسمبلی اجلاس قائم مقام اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت شروع ہوا تاہم انہوں نے کچھ دیر بعد ہی اجلاس کی کارروائی چلانے سے معذرت کرلی۔ ایاز صادق نے ڈپٹی اسپیکر کی نشست سبنھال لی اور اسمبلی اجلاس کی کارروائی آگے بڑھائی۔
مزیدخبریں