لیٹرگیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کرانے کی پیشکش مسترد

03:55 PM, 11 Apr, 2022

احمد علی
اسلام آباد: ( پبلک نیوز ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی لیٹر گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کرانے کی پیشکش کو مسترد کرتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہےکہ شہباز شریف کی لیٹر گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کرانے کی پیشکش کو مسترد کرتے ہیں، یہ خود کو این آر او دینے کی بھونڈی کوشش ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ لیٹر گیٹ کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کو آزاد کمیشن بنانا چاہئے جس کی سربراہی ایسے شخص کے پاس ہو جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔
مزیدخبریں