امریکی رکن کانگریس ٹڈ لیو کا عمران خان سےٹیلی فونک رابطہ

11:36 AM, 11 Apr, 2023

احمد علی
لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان سے امریکی رکن کانگریس ٹڈ لیو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال اور جمہوریت کو لاحق خطرات پر بات چیت کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی رکن کانگریس ٹڈ لیو نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ سے کہا جائے گا کہ وہ پاکستان میں غیرمنصفانہ اقدامات پر مداخلت کرے ۔ امریکن ڈیموکریٹ ڈاکٹرآصف کے توسط سے دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطہ ہوا ہے ، ٹڈ لیو کانگریس کے با اثر ترین ڈیمو کریٹک کاکس کے وائس چیئر ہیں۔
مزیدخبریں