عدالتی اصلاحات بل سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

04:58 PM, 11 Apr, 2023

احمد علی
اسلام آباد: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کو سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ ‏ تفصیلا ت کے مطابق محمد شافع منیر ایڈوکیٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کو عدالت عظمی میں چیلنج کیا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے رولز بنانے کا اختیار صرف عدالت عظمی کو ہی حاصل ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا جائے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر ترامیم 2023 اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کر دی گئی ہیں۔ وکیل سعید آفتاب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بنیادی مطالبہ صرف آرٹیکل 184 کے تحت فیصلوں کے خلاف حق اپیل کا تھا، اپیل کا حق چیف جسٹس کے اختیارات میں کمی لائے بغیر دیا جا سکتا تھا، ہائیکورٹ کی طرز پر انٹرا کورٹ اپیل کا حق دیا جا سکتا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر مجوزہ ایکٹ 2023 کو کالعدم قرار دیا جائے۔
مزیدخبریں