بنوں : سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3دہشت گرد ہلاک

06:13 PM, 11 Apr, 2023

احمد علی
راولپنڈی : بنوں میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے نوراڑ میں 10 اور 11 اپریل کی رات انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگردوں کو جنم واصل کر دیا گیا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کیخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی آبادی کی طرف سے سیکورٹی فورسز کی کارروائی کا خیرمقدم، سیکورٹی فورسز کیلئے بھرپور حمایت کا اظہار کیا گیا۔
مزیدخبریں