بلوچستان:ٹریفک حادثےمیں جاں بحق 17 افراد کی میتیں آبائی علاقوں کیلئے روانہ

12:43 PM, 11 Apr, 2024

ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع حب شاہ نورانی روڈ ٹرک حادثے میں جاں بحق 17 افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے شہر شاہ نورانی روڈ پر زائرین سے بھرا تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر کھائی میں جا گر جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق جبکہ 70سے زائد زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں مکلی کے گاوں جوکھیو ں گوٹھ روانہ کر دی گئیں ہیں ، جاں بحق 15 افراد کا تعلق قسم جوکھیو برداری جبکہ 2 کا تعلق جندرو اور جرانو سے تھا ۔ جاں بحق افراد کے لواحقین غم سے نڈھال ہیں۔

مزیدخبریں