درگاہ شاہ نورانی حادثہ:جاں بحق 17 افراد کی نماز جنازہ ادا، اجتماعی تدفین کردی گئی

03:50 PM, 11 Apr, 2024

ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے حب میں شاہ نورانی حادثے میں جاں بحق 17 افراد کی نماز جنازہ ادا، اجتماعی تدفین کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق درگاہ شاہ نورانی المناک حادثے میں جاں بحق 17 افراد کی میتیں ٹھٹھہ میں گاؤں قاسم جوکھیو پہنچائی گئیں جس کے بعد میتوں کی تدفین کے حوالے سے مقامی قبرستان میں اجتماعی قبر تیار کی گئی۔

مزیدپڑھیں: شاہ نورانی جانےوالا ٹرک کھائی میں جا گرا،18 افراد جاں بحق 70 سے زائد زخمی

بعدازاں حادثے میں جاں بحق 17 افراد کی نمازجنازہ قاسم جوکھیو گوٹھ میں ادا کر دی گئی، جس کے بعد مقامی قبرستان کی اجتماعی قبر میں تدفین کردی گئی۔

نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی، گھروں سے لاشیں اٹھنے پر کہرام مچ گیا۔

وزیر اعلی سندھ نے لواحقین کے لیے فی کس ایک لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا۔

مرنے والوں میں 14 افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے، جاں بحق افراد کی عمریں 15 سے 55 سال کے درمیان ہیں۔

مزیدخبریں