(ویب ڈیسک ) آسٹریلین اوپن جونیئراسکوائش میں پاکستانی کھلاڑی چھا گئے 5 ٹائٹل اپنے نام کرلیے۔
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش میں پاکستان سے 5 کھلاڑیوں نے ٹائٹل اپنے نام کیے۔ مہوش علی نے انڈر17اورماہ نورعلی نے انڈر13ٹائٹل اپنے نام کیا۔ماہ نورعلی نے فائنل میں ٹاپ سیڈجاپان کی ایمیلی سینیر کوشکست دی، ماہ نورنے جاپانی حریف کے خلاف تین صفر سے فتح حاصل کی۔
ادھر بوائز انڈر17میں پاکستان کے ابراہیم زیب نے ٹائٹل جیتا، ابراہیم زیب نے ٹاپ سیڈ براڈی بونیٹ کوشکست دی۔ جبکہ انڈر13بوائز میں حذیفہ شاہد نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ حذیفہ نے اونگ ہنگ یو کوگیارہ چھ،گیارہ تین اورگیارہ دوسے شکست دی۔
بوائزانڈر15میں پاکستان کے یحیی خان نے ٹائٹل جیتا، یحیی خان نے ٹاپ سیڈہینری کراس کوآؤٹ کلاس کیا۔