کورونا سے مزید 81 مریض انتقال کر گئے
05:10 AM, 11 Aug, 2021
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان بھر میں عالمی وبا کے مہلک وار مسلسل جاری ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 81 مریض انتقال کر گئے، این سی او سی کی طرف سے ملک بھر میں سختی سے ایس او پیز پر عمل کرنے اور ویکسین لگوانے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 64 ہزار 690 مزید ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4 ہزار 856 ٹیسٹ مثبت آئے، پاکستان مثبت کیسز کی شرح 7.50 فیصد رہی ۔راولپنڈی میں بڑھتے کورونا کیسز کی وجہ سے 28 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح دوبارہ 22 فیصد تک جا پہنچی ، صوبائی دارالحکومت لاہور میں شرح گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 9 فیصد سے زیادہ رہی جبکہ فیصل آباد میں سات فیصد رہی جبکہ پنجاب میں مجموعی شرح 6 فیصد سے بڑھ گئی۔