کرپشن کس طرح ملکوں کو تباہ کرتی ہے افغانستان میں دیکھئے

08:29 AM, 11 Aug, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آخر وہ دو ہزار ارب ڈالر کہاں گئے جو افغانستان پر امریکہ نے لگائے کہ افغان فوج طالبان کے سامنے تنکوں کی طرح بکھر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹس میں وفاقی وزیر اطلاعات نے لکھا کہ ‏طالبان کے آٹھویں صوبے پر قبضے کے بعد افغانستان اور امریکی عوام کو افغانستان کے موجودہ حکمرانوں کے سامنے سوال رکھنا چاہئے ، آخر افغانستان کو دئیے جانیوالے دو ہزار ارب ڈالرز کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟ اتنے پیسہ لگنے کے بعد افغان فوج پتوں کی طرح کیوں بکھر رہی ہے؟۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1425340009943425025 ایک دوسری ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ‏یہ کیا ہےکہ افغانستان کے عوام تو غربت میں پس رہے ہیں لیکن افغانستان کے سیاستدان اور جرنیل ارب پتی ہیں، ان تمام کے بیرون ملک اربوں کے اثاثے ہیں، کرپشن کس طرح قوموں کو غرق کر دیتی ہے افغانستان اس کی مثال ہے۔
مزیدخبریں