الجزائر میں بھڑکنے والی آگ یورپ کی طرف بڑھنے لگی

09:40 AM, 11 Aug, 2021

اویس
الجیرز(ویب ڈیسک ) تین روز قبل الجزائر میں لگی آگ نے جنوبی اور شمالی تیونس کے ساتھ ساتھ جنوبی مراکش کے نخلستانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور یہ بہت تیزی سے یورپ کی طرف بڑھ رہی ہے ، الجزائر میں 25 فوجیوں اور 17 شہریوں سمیت 42 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ۔ تفصیلات کے مطابق الجزائر کےجنگلات میں لگی آگ سے اب تک 42 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں 25 سپاہی بھی شامل ہیں ، یہ سپاہی اس آگ کو بجھانے کیلئے گئے تھے جو اسی آ گ کا نشانہ بن گئے ،دھوئیں کے گھنے بادلوں نے کابیلی علاقے کے زیادہ تر پہاڑوں کو ڈھانپ لے لیا ہے۔ کابیلی کے رہائشیوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو فوجی آگ کا شکار ہوئے وہ مختلف علاقوں میں مر گئے ، ان میں سے کچھ نے آگ بجھانے کی کوشش میں موت کو گلے لگایا اور کچھ صورتحال کی نزاکت کو سمجھتے کے بعد آگ کے حصار سے نکل نہ سکے۔ جبکہ عینی شاہدین نے بتایا کہ کئی گھر جل گئے جبکہ شہری ہوٹلوں ، تعلیمی اداروں اور دیگر محفوظ مقامات کی طرف بھاگتے نظر آئے شہروں میں بھاگ گئے ،آگ بجھانے والے عملے کو دھوئیں کی وجہ سے دیکھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ سرکاری ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم ایمن بن عبدالرحمن نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 42 ہو گئی ہے جن میں 25 فوج کے ہیں۔حکومت غیر ملکی شراکت داروں سے چارٹر طیاروں پر بات چیت کر رہی ہے تاکہ آگ بجھانے کی کوششوں کو تیز کیا جا سکے۔
مزیدخبریں