مکمل فتح کے قریب : طالبان کابل سے 200 کلو میٹر دور

10:08 AM, 11 Aug, 2021

اویس
کابل ( ویب ڈیسک ) طالبان افغانستان کے دارالحکومت کابل سے صرف200 کلو میٹر دور رہ گئے، افغانستان میں حکومت بنانے کے امکانات مزید واضح ہو گئے، گزشتہ پانچ دنوں میں 9 صوبائی دارالحکومتوں پر اپنا جھنڈا لہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان کی کامیابیوں اور فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، طالبان نے افغانستان کے اہم شہر پل خمری پر بھی قبضہ کر لیا ہے اور اس فتح کے بعد وہ افغانستان کے دارالحکومت کابل سے صرف 2 سو کلو میٹر کے فاصلے پر رہ گئے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر طالبان کابل پر بھی قبضہ کر لیتے ہیں تو اسے ان کی مکمل کامیابی سمجھا جائے گا اور اس کے بعد پھر انہیں افغانستان میں حکومت بنانے سے روکنا مشکل ہو گا۔ طالبان ایک طرف کابل کے قریب پہنچ چکے ہے دوسری طرف طالبان فورسز صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں داخل ہو چکے ہیں اور تیزی سے شہر پر قبضہ کا سلسلہ جاری ہے، طالبان کی طرف سے مزار شریف پر بھی حملے کی اطلاعات ہیں اور کسی بھی وقت ان کی طرف سے مزار شریف پر بھی حملہ ہو سکتا ہے، طالبان نے گزشتہ پانچ دنوں کے دوران 9 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
مزیدخبریں