پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 11 اگست 2021

10:25 AM, 11 Aug, 2021

اویس
طالبان کے ہاتھوں افغان فورسز کی پسپائی، آرمی چیف ولی محمد احمد زئی کو عہدے سے ہٹادیا گیا، افغان صدر نے جنرل ہیبت اللہ کو نیا آرمی چیف تعینات کردیا۔ قطر میں افغانستان کی صورتحال سے متعلق ٹرائیکا پلس اجلاس، امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد، روس اور چین بھی بات چیت میں شریک، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں پاکستان کےنمائندہ خصوصی محمد صادق اورافغانستان میں پاکستان کے سفیر بھی شریک ہوئے، امید ہے ملاقاتوں سے افغان مسئلے کاسیاسی حل نکلے گا۔ طالبان افغانستان کے دارالحکومت کابل سے تقریباً 200 کلومیٹر دور رہ گئے، افغانستان کے اہم شہر پل خمری کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا،صوبے بدخشاں کے درالحکومت فیض آباد پر بھی قبضے کا دعویٰ، مزارشریف پر بھی حملے کا خدشہ، طالبان 5 روز کے دوران 9 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرچکے، امریکی صدر کا افغان قیادت سے متحد ہوکر طالبان کے خلاف لڑنے پر زور، کہا افغانستان سے فوجی انخلا پر کوئی پچھتاوا نہیں۔ افغانستان کے شہر لشکرگاہ کے مضافات میں افغان فورسز کا آپریشن، افغان وزارت دفاع کے مطابق طالبان کے42 جنگجو ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے اہم بیان، کہا اشرف غنی کےالزامات بھی جاری ہیں پھربھی ہمارارویہ مثبت ہے، ہم افغانستان میں بہتری چاہتے ہیں وہاں کےعوام امن چاہتےہیں، افغان امن عمل میں ہمارا کردار مثبت رہا ہے، آج بھی دوحہ میں امن مذاکرات میں پاکستانی وفد شامل ہے۔
مزیدخبریں