سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا، نئی قیمت جانئے
12:00 PM, 11 Aug, 2021
کراچی ( پبلک نیوز) سستا ہوتے ہوتے سونا ایک بار پھر سے مہنگا ہونے لگا۔ صرف ایک ہی دن میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 سو روپے اضافہ کر دیا گیا۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق فی تولہ سونا 700 روپے مہنگا ہو گیا۔ فی تولہ سونا 1 لاکھ 8 ہزار 300 روپے کا ہو گیا۔ دس گرام سونا 600 روپے کے اضافے سے 92 ہزار 850 روپے کی سطح پر آ گیا۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 7 ڈالر کے اضافے سے 1737 ڈالر پر فرخت ہوا۔ جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 1400 روپے پر مستحکم رہی۔