نور مقدم کو ریپ کے بعد قتل کیا گیا، فرانزک رپورٹ

01:00 PM, 11 Aug, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پولیس کو ارسال نورمقدم کیس کی فرانزک رپورٹ میں چشم کشا انکشافات، ذرائع کے مطابق فرانزک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم ظاہر جعفر نے قتل سے پہلے مقتولہ سے ریپ بھی کیا۔ فرانزک رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ مقتولہ کی چھاتی پر بدترین تشدد کیاگیا۔ ملزم ظاہرجعفر کا ڈی این اے اور فنگر پرنٹس وقوعہ سے حاصل نمونوں سے میچ کر گئے۔ قتل میں استعمال ہونے والے چاقو پر ملزم ظاہر جعفر کے فنگر پرنٹس موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقتولہ نورمقدم کا پوسٹ مارٹم قتل سے 12گھنٹے بعد کیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والا شخص ملزم ظاہر جعفر اور مقتولہ نور مقدم ہی ہیں۔ خیال رہے کہ نور مقدم سابق سفیر کی بیٹی ہیں جن کا گزشتہ دنوں قتل ہو گیا تھا۔
مزیدخبریں