پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،11اگست2021
01:10 PM, 11 Aug, 2021
پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار ہفتے کے تیسرے روز مثبت انداز میں اختتام پذیر ہوا ہے۔ تیسرے دن پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں 100انڈیکس میں 241 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا سستا ہوتے ہوتے سونا ایک بار پھر سے مہنگا ہونے لگا۔ صرف ایک ہی دن میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 سو روپے اضافہ کر دیا گیا پولیس کو ارسال نورمقدم کیس کی فرانزک رپورٹ میں چشم کشا انکشافات، ذرائع کے مطابق فرانزک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم ظاہر جعفر نے قتل سے پہلے مقتولہ سے ریپ بھی کیا پنجاب بھر میں غیر معیاری گیس سلنڈرز کی روک تھام کے لئے جامع حکمت عملی بنانے کا فیصلہ، ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ نے کل اجلاس طلب کر لیا. اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری انرجی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ شریک ہوں گے کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعوت اسلامی کے فلاحی شعبے کے تحت ملک گیر شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا