کسانوں کی مدد کرنے سے پاکستان ترقی کرے گا

04:00 PM, 11 Aug, 2021

احمد علی
بہاولپور ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جاگیر داروں نے ملک تباہ کر دیا۔ کسان ہمارے ملک کا بڑا اثاثہ ہیں۔ پی ٹی آئی کے دور میں سب سے زیادہ بہتری محنت کش کسانوں کے لیے آئی۔ کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں طاقت کی بالادستی رہی۔ کسانوں کی مدد کرنے سے پاکستان ترقی کرے گا۔ کسانوں کو مقررہ نرخ سے کم پیسے ملتے تھے۔ طاقت وروں کی ملک میں شوگر ملز ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے گنے کی بروقت کرشنگ سے متعلق قانون پاس کرایا۔ ملکی آبادی 4کروڑ سے ساڑھے 22کروڑ ہو چکی ہے۔ آبادی کے تناسب سے پیدوار میں اضافہ نہیں ہوا۔ جس ملک میں12موسم ہوں وہ ہر چیز اگا سکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موٹرسائیکل فروخت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ کسان کنونشن سے خطاب کرنے سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے کاشتکاروں میں کسان کارڈ بھی تقسیم کیے۔
مزیدخبریں