پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،11اگست2021

04:10 PM, 11 Aug, 2021

شازیہ بشیر
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جاگیر داروں نے ملک تباہ کر دیا۔ کسان ہمارے ملک کا بڑا اثاثہ ہیں۔ پی ٹی آئی کے دور میں سب سے زیادہ بہتری محنت کش کسانوں کے لیے آئی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کے لیے سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا ٹرینڈز کے پیچھے بھارت سب سے آگے ہے آرمی چیف کی زیرصدارت2 روزہ کور کمانڈرز کانفرنس، خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال، کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے عالمی، علاقائی اور اندرونی سلامتی کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا اقلیتوں کے عالمی دن پر بھونگ مندر میں تقریب کا انعقاد، پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ نے گھنیش مندر پر قومی پرچم لہرا دی وزیرِ اعظم عمران خان نے بہاولپور ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں اور جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی کارکردگی و تعمیر پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدات کی اور مقامی ارکانِ قومی وصوبائی اسمبلی سے ملاقات کی
مزیدخبریں