سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی

05:36 PM, 11 Aug, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) سندھ حکومت نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔ یوم آزادی کے موقع پر سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق 13 اور 14 اگست کو سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ ایس ایچ او دفعہ 144 کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئیں۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے محرم الحرام کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہدایات متعلقہ علماء کی سفارشات کو مدِ نظر رکھ کر جاری کی گئی ہیں۔ تمام مجالس اور جلوس کورونا ایس او پیز کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔ مجالس اور جلوسوں کے دوران ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ، تھرمل سکریننگ یقینی بنائی جائے گی۔
مزیدخبریں