یکساں نصاب تعلیم کے تحت ایک اور بڑا فیصلہ
06:41 PM, 11 Aug, 2021
لاہور (پبلک نیوز) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے یکساں نصاب کے ساتھ پرائیویٹ پبلشرز کی کتابوں کو این او سی جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق بورڈ کی جانب سے پہلی تا دسویں جماعت تک کے لیے پرائیویٹ کتابوں کی منظوری دی گئی ہے۔ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے پبلشرز کی پرائیویٹ کتابوں کی سکولوں میں پڑھانے منظوری دی۔ منظور شدہ پرائیویٹ کتابیں سکولوں میں یکساں نصاب کے ساتھ بطور ٹیکسٹ بک پڑھانے کی اجازت ہو گی۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم کے لیے کوشاں ہے جس کا یکم اگست سے باقاعدہ آغاز پنجاب سے کر دیا گیا ہے.