پاکستان کو شعبہ تعلیم کیلئے عالمی بینک سے کروڑوں ڈالر ملیں گے

06:42 PM, 11 Aug, 2021

احمد علی
پبلک نیوز (پبلک نیوز) عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو تعلیمی شعبہ کے لیے 12 کروڑ 99 لاکھ 90 ہزار ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔ عالمی بینک اور وزارت اقتصادی امور کے درمیان معاہدہ پر دستخط ہو گئے۔ وزارت اقتصادی امور کے مطابق عالمی بینک دس کروڑ ڈالرز آسان شرائط پر قرض دے گا۔ دو کروڑ 99 لاکھ ڈالرز گلوبل پارٹنر شپ فار ایجوکیشن پروگرام کے تحت امداد ہو گی۔ عالمی بینک سے ملنے والی رقم سندھ کے پرائمری ایجوکیشن پر خرچ ہوگی۔ رقم سندھ میں بچوں کی پڑھنے لکھنے کی استعداد میں اضافے کے لیے خرچ ہو گی۔ وفاقی وزیر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں پاکستان کی امداد پر عالمی بینک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ امداد سے ملک میں تعلیم کے معیار میں اضافے میں مدد ملے گی۔
مزیدخبریں