آج سال کا آخری سوپر مون دیکھا جا سکے گا

06:54 AM, 11 Aug, 2022

احمد علی
ماہرین فلکیات کے مطابق آج سپرمون آخری باردیکھا جائے گا اور یہ خوبصورت نظارہ آسٹریلیا،برطانیہ اور سعودیہ سمیت مختلف ممالک میں دیکھا جاسکےگا۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سپرمون کےوقت چاند زمین کےبہت قریب آجاتاہے، جس کی وجہ سےسپرمون کوبالکل صاف دیکھا جاسکتا ہے اور سپر مون کےوقت چاند کی اوسط روشنی30 فیصد زیادہ ہوتی ہے۔ ماہرین نے مزید بتایا کہ چاند اپنے حجم سے 14فیصد بڑا دکھائی دے گا اس کے ساتھ رواں سال کا یہ آخری سپر مون ہوگا۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سپرمون مکہ مکرمہ کےوقت کےمطابق صبح 4بجکر35منٹ پرواضح طور پر دکھا ئی دے گا۔اسی طرح آسٹریلیا کے مقامی وقت کےمطابق 11 بجکر35منٹ پرمکمل چاند نظر آئے گا۔ خیال رہے کہ رواں سال مئی،جون،جولائی میں بھی 3بار سپرمون کا نظارہ کیاجا چکا ہے۔
مزیدخبریں