کے الیکٹرک نے بجلی فی یونٹ 11 روپے 10 پیسے مہنگی کردی

12:24 PM, 11 Aug, 2022

احمد علی
کراچی : نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی قیمت میں 11 روپے دس پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) کے مطابق ٹیرف میں اضافہ جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جون کا ایف سی اے صارفین سے 2 ماہ میں وصول کیا جائے گا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ اگست میں صارفین سے 3 روپے 01 پیسہ چارج کیا جائے گا، ستمبر میں صارفین سے 8 روپے 09 پیسے چارج کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس کا اطلاق صرف اگست اورستمبر کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔ خیال رہے کہ کے الیکٹرک نے 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 28 جولائی کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔
مزیدخبریں