کراچی میں130 فٹ لمبا اور 200 فٹ چوڑا قومی پرچم تیار

01:27 PM, 11 Aug, 2023

احمد علی
کراچی :پاکستان بھر میں جشن آزادی کا دن منانے کی تیاریاں جاری ہیں وہیں کراچی میں 130 فٹ لمبا اور 200 فٹ چوڑا قومی پرچم تیارکیا گیا ۔ 14 اگست جشن آزادی منائی جائے گی بھرپور اندا ز کے ساتھ اسی حوالے سے کراچی میں 30 دن کی طویل محنت کے بعد 130 فٹ لمبا اور 200 فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم تیار کر لیا گیا ۔ کراچی میں پرچم بنانے والے عاصم نثار گذشتہ چالیس سالوں سے اسی طرز کا بڑے سائز کا پرچم تیار کرتے آرہے ہیں۔ سال 2004 میں تیار کئےگئے پاکستان کے قومی پرچم نے امریکا کے طویل ترین پرچم کا ریکارڈ توڑا تھا اور سب سے لمبا پرچم بنانے کے اعزاز پر ملک کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ اسی طرح 2017 میں پاکستان اور انڈیا کے واہگہ بارڈر پر بھی پاکستان کا بڑا قومی پرچم لہرایاگیاتھا۔ پاکستان کی پہچان عظیم عالیشان یہ طویل پرچم ہماری عظمت اور قومی جذبے کی پہچان ہے،دعا ہے کہ یہ پرچم ہمیشہ سبز و شاداب رہے۔ آمین
مزیدخبریں