وزیراعظم شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی طبیعت ناساز

01:43 PM, 11 Aug, 2023

احمد علی
وزیراعظم شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی طبیعت ناساز ہے. ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف ہنگامی طور پر اسلام آباد سے لاہور پہنچے تھے، نصرت شہباز طبیعت ناسازی کے باعث گذشتہ 3 روز سے اتفاق اسپتال میں داخل ہیں. وزیراعظم کے دونوں صاحبزادے حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز بھی اتفاق اسپتال میں ہمراہ تھے۔ وزیراعظم ضروری سرکاری مصروفیات کے لیے اسلام آباد روانہ ہو چکےہیں.
مزیدخبریں