ایشیا کپ ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی

05:29 PM, 11 Aug, 2023

احمد علی
لاہور: اے سی سی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پاکستان مرحلے کے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت کل ہفتہ سے شروع ہوگی، ٹکٹ pcb.bookme.pkپر دستیاب ہوں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق ان ٹکٹوں کی قیمتیں اس سوچ کے تحت مناسب رکھی گئی ہیں کہ پاکستان پندرہ سال کے عرصے کے بعد ایشیا کپ کی میزبانی کررہا ہے تاکہ شائقین آسانی سے پاکستانی اور ایشین اسٹارز کو قریب سے دیکھ سکیں۔ پہلے مرحلے میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کے وی آئی پی اور پریمئم انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمتیں سامنے لائی جائیں گی۔ 76ویں یوم آزادی کے موقع پر فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان اور ایشیا کپ کے سری لنکا مرحلے کے ٹکٹوں کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ تمام اعلانات پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے ہوں گے۔
مزیدخبریں