سندھ اسمبلی تحلیل کردی گئی ، گورنر سندھ نے سمری پر دستخط کردیے

09:55 PM, 11 Aug, 2023

احمد علی
کراچی:گورنر سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ کی ایڈوائس پر اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی تحلیل کردی گئی ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ایڈوائس پر اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں ۔ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد سندھ کابینہ ختم ہوگئی۔ سندھ اسمبلی چار سال 11 ماہ اور 29 دن رہی، سندھ اسمبلی آئین کے آرٹیکل 112 کے تحت تحلیل کی گئی ہے. وزیر اعلیٰ‌سندھ مراد علی شاہ نگران وزیر اعلی سندھ کی تعیناتی تک وزیر اعلی سندھ رہیں‌گے. اس سے قبل سندھ اسمبلی کا آج آکری اجلاس ہوا جس کے بعد وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوایس پر دستخط کر دیئے تھے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اجلاس ختم ہونے بعد گورنرہاوس میں گورنر سندھ سے ملاقات کی اور اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس کامران خان ٹیسوری کودی جس کے بعد گورنر نے سندھ اسمبلی تحلیل کردی۔
مزیدخبریں