شجاع آباد: موٹروے ایم 5 پر کار کوحادثہ، 2 افراد جاں بحق

10:21 AM, 11 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پنجاب کے شہر شجاع آباد میں موٹر وے ایم 5 پر کار کو حادثہ پیش آگیا، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 4 بچے زخمی ہوگئے۔

ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں بستی داد انٹر چینج کے قریب موٹر وے ایم فائیو پر کار کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد جان سے گئے جبکہ خاتون سمیت 4 بچے زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت 35 سالہ ثاقب عطاء اللہ اور 40 سالہ قاری ارشد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں 35 سالہ عظمیٰ، 2 سالہ عفان، 5 سالہ نور فاطمہ، 7 سالہ ارشاد، 10 سالہ اسد اور دانش شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا، کار سوار کراچی سے کوٹ ادو جا رہے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان ریفر کردیا گیا جبکہ لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں