وزیر اعظم کا خوارجی دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید لیفٹینینٹ عزیر محمود کو خراج عقیدت

05:54 PM, 11 Aug, 2024

(ویب ڈیسک )  وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  نے  چند روز پہلے وادی تیراہ میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں زخمی ہونے والے لیفٹینینٹ عزیر محمود ملک کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے  شہید کی بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ   لیفٹینینٹ عزیر محمود ملک نے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے چار خوارجی دھشتگردوں کو جہنم واصل کیا، پاک فوج کے افسران و جوان پاکستان کی سرزمین کو فتنہ الخوارج سے پاک کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  مجھ سمیت پوری قوم پاک فوج کے بہادر افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ دھشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ہمارے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ پوری قوم کا فخر ہیں۔

مزیدخبریں