اولمپین ارشد ندیم کو قومی ہیرو کا درجہ دینے کی قرارداد منظور 

08:46 PM, 11 Aug, 2024

(ویب ڈیسک ) اولمپین ارشد ندیم کو قومی ہیرو کا درجہ دینے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق   قرارداد رکن اسمبلی سمیع اللہ خان نے پیش کی۔ واضح رہے کہ ارشد ندیم اولمپک میں انفرادی طور پر گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں ۔

قرارداد کے متن کے مطابق  اسمبلی ایوان نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے اور اولمپک ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کرتا ہے،ارشد ندیم نے اس کارنامے سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند اور پاکستان کا نام عالمی برداری میں روشن کیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ   پنجاب کے چھوٹے سے شیر میاں چنوں سے عالمی سٹیج تک ارشد ندیم کا سفر لگن اور استحکامن کی ایک مثال ہے،ارشد ندیم پاکستانی نوجوانوں کے لئے رول ماڈل بن گے ہیں۔

مزیدخبریں